عمر شریف کی امریکہ منتقلی کیلئے ائیر ایمبولینس کا بندوبست

عمر شریف کی امریکہ منتقلی کیلئے ائیر ایمبولینس کا بندوبست
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے اداکار عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ علیل اداکار کی اہلیہ زرین عمر شریف نے تصدیق کر دی ہے۔ عمر شریف کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے خاوند کو ایئر ایمبولینس کے ذریعہ پاکستان سے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن لے جایا جائے گا۔ اداکار کے بیٹے جواد نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جو میرے والد کے لیے دعا گو ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکی رکن کانگریس شیلاجیکسن کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو میرے والد کی صحت سے متعلق فکر مند ہیں۔ اس حوالے سے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایئرایمبولینس کے سلسلہ میں یقین رکھئے، وفاقی حکومت ویزہ کے بارے میں تعاون کرے۔ خیال رہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف شدید علیل ہیں اور ان کو ایک نجی ہسپتال میں رکھا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ آج کی تازہ اطلاعات کے مطابق وہ کچھ بہتر ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔