وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو سکھر کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو سکھر کا دورہ کریں گے

سکھر (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو سکھر کا دورہ کریں گے۔ دورہ کے دوران سندھ پیکیج کا اعلان کیا جائے گا جبکہ دس لاکھ کا یوتھ لون بھی دیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزيشن ليڈر حلیم عادل شيخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو عمران خان سکھر آ رہے ہیں۔ سندھ پیکیج کا اعلان کریں گے۔ دس لاکھ کا یوتھ لون دیا جائے گا۔ جس سے نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم بلاول ہاؤس تک محدود رہ گئی ہے۔ ان کو صرف مال کھپے۔ سات ارب روپے کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج آ گیا ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے تحت صحت صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ کورونا صورتحال میں کٹس، ویکسین سمیت سب چیزیں وفاق نے دیئے ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کا ایک فلور وی آئی پی کے نام کیا گیا ہے۔ میڈیا پر رپورٹس آئی ہے، پی اینڈ ڈی نے کرپشن کا انکشاف کیا ہے۔ سندھ کے اسپتالوں کا حال خراب ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ بسیں خریدیں گے، 13 سالوں میں ایک بس خریدی ہے۔ پی ٹی آئی اگلی بلدیات اور جنرل الیکشن کی بھرپور تیاری کر رہی ہے۔ سندھ میں 70 فیصد لوگوں کو صاف پانی نہیں مل رہا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔