سعودی عرب کا پاکستان میں مجموعی طور پر 7ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

05:34 PM, 14 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک )حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان میں مجموعی طور پر 7ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق   سعودی عرب کا  اعلی سطح کا سو رکنی وفد وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن  فرحان کی سربراہی میں 16 اپریل کو پاکستان پہنچے گا،وفد میں سعودی عرب کے سرمایہ کاری ،پانی و زراعت ،ماحولیات،صنعت،معدنی وسائل،توانائی کے وزراء شامل ہونگے، وفد میں  سعودی پاک سپریم کوارڈینیشن کونسل کے سیکرٹری جنرل سمیت سعودی سرمایہ کار بھی  شامل ہونگے ۔

سعودی عرب پاکستان میں مختلف شعبوں میں سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،دورے کے دوران  مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونگے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ   پاکستان کی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، مزید غیر ملکی  سرمایہ کاروں کوبھی پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  سعودی وفد صدر آصف زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں بھی کرے گا ۔

مزیدخبریں