عالمی بینک پاکستان کو توانائی منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالر قرض دے گا

06:23 PM, 14 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) عالمی بینک (ورلڈ بینک ) پاکستان کو توانائی منصوبے کیلئے 1 ارب ڈالر قرض دے گا۔

تفصیلات کے مطابق   یہ فنڈز 2160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر خرچ کیے جائیں گے۔ عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکرز کی جانب سے جون میں قرض کی منظوری متوقع ہے۔

منصوبے کی تعمیر سے پاکستان کو فیول کاسٹ کی مد میں سالانہ 1.8 ارب ڈالر بچت ہوگی،داسو ہائیڈرو منصوبہ سات سال کی تاخیر سے سال 2028 تک مکمل ہوگا۔

خیال رہے کہ  2013 میں شروع ہونے والے اس منصوبے کو مکمل کرنے کی اصل ڈیڈ لائن دسمبر 2021 تھی، اس دوران منصوبے کی لاگت 4.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.9 ارب ڈالر ہوگئی ہے،  منصوبے پر عمل درآمد سے پاکستان کو تین سینٹ فی یونٹ کے حساب سے سستی بجلی حاصل ہوگی۔

مزیدخبریں