' نواز شریف عام انتخابات سے پہلے ضرور پاکستان آئیں گے'

' نواز شریف عام انتخابات سے پہلے ضرور پاکستان آئیں گے'
وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آئندہ عام انتخابات سے قبل ضرور پاکستان آئیں گے۔ احسن اقبال نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیگی قائد میاں نواز شریف عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی مہم کو لیڈ کریں گے۔ ان کی واپسی ان کے معالجین سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 9 حلقوں سے اگر الیکشن لڑ رہا ہے تو اس کا صاف مطلب ہے پاکستان تحریک انصاف کے پاس امیدوار نہیں ہے۔اس کے امیدوار کہتے ہیں ہم نے استعفے دینے کیلئے پیسے خرچ نہیں کرنے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان خود اپنی سیاست سے پریشان ہے کیوں کہ اس کے پارٹی کے لوگ الیکشن لڑنے کے تیار نہیں۔ فارن فنڈنگ کیس بند نہیں ہو گا عمران خان آپ کو این آر او نہیں ملے گا۔ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ پوری قوم کو کہتا رہا ہم امریکہ کی غلامی سے نکلیں گے اور اب امریکہ کی جوتیاں پالش کر رہا ہے اپنے ایلچی بھیج رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے ہاتھ اس معاہدے نے باندھے ہوئے ہیں جس کے اوپر آئی ایم ایف نے عمران خان ساتھ مل کر دستخط کئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔