76 یوم آزادی پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا،ملک کی ترقی ، خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں

76 یوم آزادی پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا،ملک کی ترقی ، خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں
اسلام آباد: 76ویں یوم آزادی پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نماز فجر میں ملکی ترقی،یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ کراچی میں مزار قائد پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہ ہوئی، مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کےکیڈٹس نےمزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔ گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ گیریژن کمانڈر لاہور میجرجنرل قیصرسلیمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مزار اقبال پر پاک فوج کے دستے نے رینجرز کی جگہ گارڈز کے اعزازی فرائض سنبھال لیے ۔حضوری باغ لاہور میں بھی یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی، نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پرچم کشائی کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔