لاہور ہائیکورٹ کا رات 10 بجے مارکیٹیں بند کرنیکا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا رات 10 بجے مارکیٹیں بند کرنیکا حکم
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے تدراک کے حوالے سے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے رات 10 بجے تک مارکیٹیں بند کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس شاہد کریم نے تمام مارکیٹیں رات 10 بجے تک بند کرنے کا حکم دے دیا۔ فاضل جج نے کہا کہ ابھی اتوار کے روز مارکیٹیں بند نہ کریں۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکم میں کہا ہے کہ ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے تک بند ہوں گے جبکہ جمعہ ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورنٹ رات 11 بجے بند ہوں گے۔ اتوار کے روز تمام مارکیٹس دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے بند ہوں گی۔ عدالت کی جانب سے یہ حکم بھی دیا گیا کہ جو اسکول جمعے کے دن بند نہیں ہوتے ان اسکولز کو سیل کر دیا جائے، محکمہ ایجوکیشن سختی سے احکامات پر عمل درآمد کرائے۔ دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ آج صبح آسمان بہت بہتر تھا، اسموگ میں کچھ کمی آئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی آئندہ سماعت 19 دسمبر کو ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔