مریم نواز نے وزیراعظم کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا چور قرار دے دیا

مریم نواز نے وزیراعظم کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا چور قرار دے دیا

ڈسکہ (پبلک نیوز) مریم نواز نے وزیراعظم کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا چور قرار دے دیا ، انہوں نے کہا ہے کہ لانگ مارچ عمران خان کو گھر بھیجنے کا آخری چانس ہے، بے شک سینیٹ میں ایک نشست بھی نہ ملے لیکن حکومت سے بات نہیں ہوگی۔

ڈسکہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ تابعدار اپنے سلیکٹرز کی خدمت کرنے میں لگا ہے اسے عوام کی کوئی فکر نہیں، آٹا، چینی، بجلی، گیس سب مہنگا کردیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمہارے ایم پی ایزکھسک رہے اورشوآف ہینڈ یاد آگیا، کہتا ہے اگرخفیہ ووٹنگ ہوئی تواپوزیشن ہی روئے گی۔ واہ! واہ! اتنی اپوزیشن سے ہمدردی! سینیٹ میں مسلم لیگ کی پانچ سیٹیں ہے اور سینیٹ میں ایک سیٹ بھی نہ ملے جھوٹے کے ساتھ ہم کوئی بات نہیں کریں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔