پی ایس ایل 9 کی سیکیورٹی کیلئےپاک فوج کی خدمات طلب

پی ایس ایل 9 کی سیکیورٹی کیلئےپاک فوج کی خدمات طلب
کیپشن: پی ایس ایل 9 کی سیکیورٹی کیلئےپاک فوج کی خدمات مانگ لی گئیں

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 9 کی سیکیورٹی کے لیے پاک آرمی ، رینجرز کی خدمات مانگ لی گئیں،  پاکستان سپر لیگ 9 کی سکیورٹی کے فرائض پاک فوج اور رینجرز سرانجام دیں گی۔

تفصیلا ت کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کی کمپنیز، ہیلی کاپٹر، سیف سٹی کیمروں ،پولیس ،سپیشل برانچ سمیت دیگر ادارے سکیورٹی دیں گے۔کمانڈو بٹالین  اور سول ایوی ایشن آرمی کی  سیکیورٹی ڈیوٹی کریں گی،پنجاب حکومت نے پاک آرمی اور رینجرز دستوں کےلیے وفاق کو مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ لاہور،راولپنڈی اور ملتان میں ہونے والے میچز کی سیکیورٹی پاک آرمی اور رینجرز کے دستے کریں گے،ہنگامی صورتحال کی بناپر تینوں شہروں میں ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جائے گی،پاک آرمی، ریجنرز سمیت 7 کمپنیوں سیکیورٹیاں مانگ لی گئی ہیں،لاہور میں پاک آرمی ، کمانڈو بٹالین کی کمپنی سیکیورٹی کرے گی،ایک ایس ایس جی اور پاک آرمی کی کمپنی سیکیورٹی کرے گی۔

ملتان میں آرمی کی 8، رینجرز کی 6 کمپنیاں ڈیوٹی کریں گی،ملتان میں 3 ہیلی کاپٹر سیکیورٹی کی زمہ داری ادا کریں گے۔

راولپنڈی میں آرمی اور رینجرز کی تین تین کمپنیاں ڈیوٹی کریں گی،راولپنڈی میں 1 ہیلی کاپٹر 27 فروری سے 11 مارچ تک ڈیوٹی کریں گی۔