کراچی ڈویزن کے 7 اضلاع 25 ٹاونز کی 246 یوسیز میں کل ووٹنگ ہوگی

کراچی ڈویزن کے 7 اضلاع 25 ٹاونز کی 246 یوسیز میں کل ووٹنگ ہوگی
کراچی ڈویزن کے 7 اضلاع کے 25 ٹاونز کی 246 یوسیز میں کل ووٹنگ ہوگی ۔ شہرکے تمام پولنگ اسٹیشنز پرانتخابی سامان پہنچ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان کراچی حیدرآباد اور ٹھٹہ میں سجنے جا رہا ہے ، شہر قائد کے 25 ٹاونز میں 246 یوسیز میں 984 وارڈز ہیں، ضلع وسطی کے 5 ٹاونز میں یوسیز کی تعداد 45 ہے، ضلع وسطی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 20 لاکھ 76 ہزار 73 ہے۔ ضلع وسطی کے 1263 پولنگ اسٹیشنز میں سے 360 انتہائی حساس اور 903حساس قرار دیے گئے ہیں ۔ ضلع شرقی کے 5 ٹاونز میں 43 یونین کمیٹیز ہیں جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 54 ہزار 59 ہے ۔ ضلع شرقی میں 799 پولنگ اسٹیشن میں 200 انتہائی حساس اور 599حساس قرار دیے گئے ہیں۔ کورنگی کے 4 ٹاونز کی 37 یوسیز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 15 ہزار 91 ہے۔ کورنگی کے 765 پولنگ اسٹیشنز میں سے 318 انتہائی حساس اور 447 حساس قرار دیئے گئے ہیں اس کے وعلاوہ ضلع غربی میں تین ٹاونز کی 33 یوسیز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 9 ہزار 187 ہے ۔ ضلع غربی کے 639 پولنگ اسٹیشنز میں سے 111 انتہائی حساس اور 528 حساس قرار دیئے گئے ہیں ، ضلع کیماڑی کے تین ٹاونز کی 32 یوسیز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 44 ہزار 851 ہے اور ضلع کیماڑی میں 547 پولنگ اسٹیشنز میں سے 164 انتہائی حساس اور 383 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازین ضلع ملیر کے تین ٹاونز کی 30 یوسیز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 43 ہزار 205 ہے۔ 497 پولنگ اسٹیشنز میں سے 119انتہائی حساس اور 378 حساس قرار دیئے گئے ہیں ، ضلع جنوبی کے دو ٹاونز کی 26 یوسیز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 95 ہزار 54 ہے اس کے علاوہ 480 پولنگ اسٹیشنز میں 224 انتہائی حساس اور 256حساس ہیں ۔ کراچی ڈویزن میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل ممبر کی نشست کے لیے 9 ہزار 58 امیدوار میدان میں ہیں ۔ تمام پولنگ اسٹیشن پرسامان اورعملے پہنچا دیا گیا ہے ۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے بغیرکسی وقفہ کے پانچ بجے تک جاری رہی گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔