آج کن شہروں میں بارش ہو سکتی ہے ؟

آج کن شہروں میں بارش ہو سکتی ہے ؟
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بارش کے ساتھ گرچ چمک کی پیش گوئی کی گئی ہے ،وفاقی دارالحکومت میں رات گئے سے بارش جاری ، اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، کشمیر میں آندھی/ تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہستان ، مانسہرہ ، بونیر ، چترال ،دیر ، شانگلہ ، سوات ، مالاکنڈ ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے، وزیرستان،مردان ، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور، کرک ، کوہاٹ اورکرم آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میر پور خاص، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد میں بارش کا امکان ہے، سانگھڑ ،جیکب آباد، حیدر آباد، عمر کوٹ ،ٹھٹہ ،بدین، دادو اور کراچی میں آندھی / تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ قلات، خضدار بار کھان، کو ہلو، سبی، آواران، لسبیلہ، پنجگور،نصیر آباد، ژوب اور اس کے گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شمالی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، پنجاب کے خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال،گجرات ،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،خوشاب،حافظ آباد، منڈی بہاوالدین میں بارش کا امکان ہے۔ ساہیوال،فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، بھکر ،لیہ اور بہاولنگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس دوران بالائی،وسطی پنجاب اور ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ،گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مزید برآں کراچی میں گذشتہ روز بھی شدید گرمی میں پارہ 36 ڈگری کو چھو گیا تھا، تھنڈر سیلز کے نتیجے میں شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، 16 جولائی تک شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، یہ مون سون کا پہلے سپیل میں درمیانی درجے کی بارشیں ہونگی،کراچی میں 20 اور 21 جولائی کو بھی شہر میں بارشیں متوقع ہیں۔