’21 کمپنیوں کو پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ کی اجازت‘

’21 کمپنیوں کو پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ کی اجازت‘
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان سالانہ 85 فیصد موبائل فون درآمد کرتا ہے تاہم رواں سال کے دوران 21 کمپنیوں کو مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ کی اجازت دی گئی ہے۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر سید فیصل سبزواری کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں سیکریٹری صنعت و پیداوار نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صنعتی بڑھوتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزارت کے عہدیداروں نے بتایا کہ 85 فیصد ہر سال موبائل درآمد کیے جاتے ہیں جن سے درآمدی بل میں اضافہ ہوتا ہے۔ مقامی مارکیٹ اور برآمدات کے لیے موبائل ہینڈ سیٹس کی مقامی صنعت کے فروغ کے لیے 21 نئی کمپنیوں کو مینوفیکچرنگ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق مقامی مینوفیکچررز کو 3 فیصد کا آر اینڈ ڈی الاؤنس دیا جاتا ہے اور پاکستان میں تیار شدہ فونز کی مقامی مارکیٹ میں فروخت پر 4 فیصد وِد ہولڈنگ ٹیکس میں بھی چھوٹ دی گئی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔