محکمہ تعلیم سندھ نے چھٹی جماعت آٹھویں جماعت کے اسکولز 15جون سے کھولنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس 15 جون کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، کابینہ سیاسی، معاشی اور پارلیمانی امور پر غور کرے گی، اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کابینہ میں مشاورت ہوگی، وفاقی کابینہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کی تیاریاں شروع، ڈائریکٹر لینڈ بلدیہ عظمی کراچی نے الہ دین پارک سے متصل کلب اور شاپنگ مال کے خلاف آپریشن کے لیے خط لکھ دیا۔پنجاب اسمبلی کے لیے نئے مالی سال میں 70 کروڑ 9 لاکھ 27 ہزار روپے مختص کر دیئے گئےحکومت نے اپوزیشن کو قومی اسمبلی کا اجلاس چلانے کےلیے ضابطہ اخلاق پیش کردیا، ضابطہ اخلاق پر حکومت اور اپوزیشن دونوں عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔لاہور میں ایس ایچ اوز، تقرروتبادلےڈی آئی جی آپریشنز نے 04تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔ ترجمان آپریشنز ونگ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔