موٹرسائیکل میں پیٹرول ڈلوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

 موٹرسائیکل میں پیٹرول ڈلوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی
کیپشن: Petroleum products
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے موٹر سائیکل استعمال کرنے والے شہریوں کے لئےسبسڈی اسکیم شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت ہوا جس میں ممبران اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ملک امجد زبیر نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسٹیشنری پر عائد 10 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کا عندیہ دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے قائمہ کمیٹی کو یقین دیہانی کروائی۔ حکومت کو اسٹیشنری پر جی ایس ٹی سے 2 سے 3 ارب روپے آمدن متوقع تھی۔

اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق معاملہ بھی زیرِ بحث آیا جس پر کمیٹی نے سفارش کی کہ امیر طبقے کے لئے ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی 75 سے بڑھا کر 80 روپے کی جائے۔

چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے اظہارِ خیال کیا کہ موٹر سائیکل والوں کے لئے پیٹرول پر سبسڈی اسکیم شروع کی جائے، حکومت نے بجٹ میں پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے 80 روپے لیٹر کر دی۔

اجلاس میں مہنگی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین پر لیوی کی شرح 75 روپے لیٹر تجویز کی گئی۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ موٹر سائیکل اور لگثری گاڑی والے کے لئے لیوی ایک جیسی نہیں ہونی چاہیے۔

کمیٹی نے امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں پر خرچ کرنے کی بھی سفارش کی۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ہائی اوکٹین پر لیوی 100 روپے لیٹر ہونی چاہیے۔

ممبر فاروق نائیک نے موٹر سائیکل والے طبقے کے لئےسستے پیٹرول کے لئے الگ پمپس لگانے کی تجویز دے دی۔

Watch Live Public News