ملک میں کورونا کی تیسری لہر،مہلک وائرس نے مزید 32 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 تک جا پہنچی ،24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 664 نئے کیس رپورٹ ، فعال کیسز 21 ہزار 121 ہوگئے ، کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.5 ہو گئی ،،5 لاکھ 70 ہزار 571مریض صحت یاب بھی ہو چکے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظرقومی اسمبلی سیکرٹریٹ 16مارچ تک بند،اعلامیے کے مطابق دفاتر میں انسداد کورونا اسپرے کے لئے سیکرٹریٹ میں سرگرمیاں جزوی طور پرمعطل کی گئیں ،ملازمین کو کورونا ایس اوپیزپرسختی سے عمل درآمد کرنے اور ماسک لازمی پہننے کی ہدایت پنجاب میں کرونا وبا کی صورتحال تشویشناک، کاروبار اورتفریحی مقامات شام 6 بجے بند کرنے کا حکم، ہفتہ اور اتوار مکمل بندش، سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کریں گے۔ لاہور،راولپنڈی اورگجرات کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ این سی او سی کا ملک بھرمیں کورونا وبا کے دوبارہ پھیلنے پرتشویش کا اظہار،اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ،تمام وفاقی اکائیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت،مختلف ممالک کے لئے سفری پابندیوں کا بھی جائزہ لیا گیا وزیراعظم عمران خان کی کلین گرین پالیسیاں دنیا بھر کے لئے مثال، ورلڈ اکنامک فورم کا ایک مرتبہ پھر ماحول دوست اقدامات کی کامیابیوں کا اعتراف، پاکستانی کاوشوں پر مبنی ویڈیو آفیشل پیج پر جاری ،ڈبلیو ای ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان تین طریقوں سے اپنے مستقبل کو سرسبز بنارہا ہے ،پاکستان نے بہت کچھ کیا، آپ کا ملک گرین مستقبل کے لئے کیا کررہا ہے؟ ،ورلڈ اکنامک فورم کا دیگر ممالک سے سوال