مونس الہی، علی ترین میں ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی معاملات پر گفتگو

مونس الہی، علی ترین میں ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی معاملات پر گفتگو
لاہور: مونس الہی نے علی ترین سے انکے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی ،اس کے علاوہ ملکی سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی ہے، مسلم لیگ ق اور ترین گروپ کا ایک اور رابطہ ہوا ہے۔ اس دوران وفاقی وزیر مونس الہی نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیا ۔ عون چوہدری نے علی ترین اور مونس الہی کی ٹیلی فون پر بات چیت کروائی ۔ مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے علی ترین سے انکے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی،دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی۔ عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو چوہدری پرویز الہی سے ملاقات سے بھی آگاہ کیا ۔ دوسری جانب جہانگیرترین گروپ نے آج اہم مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کر لیا ہے، اجلاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون میں سہ پہر تین بجے ہوگا ، اجلاس میں عون چوہدری پارٹی رہنماون کو گزشتہ روز چوہدری برادران کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے اجلاس میں سیاسی رابطوں کے نتیجے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔