پاکستان کا بڑا مسئلہ الیکشن میں دھاندلی ہے یا نئی حکومتوں کی کارکردگی؟عوامی رائے

پبلک نیوز: پاکستان کا بڑا مسئلہ الیکشن میں دھاندلی ہے یا نئی حکومتوں کی کارکردگی؟ اس سوال پر عوام نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک کی بقاء کے لیے کام کرنے کے بجائے انتخابات میں دھاندلی کا رونا رونے والوں کے متعلق عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ “جو حکومت بن چکی ہے اسے چلنے دیں اور ملک کی بھلائی کا سوچیں، نہ کہ اپنی آپس کی لڑائی میں ملک کا بیڑا غرق کردیں”۔

عوام نے مزید کہا کہ “ہم بچپن سے دیکھتے آرہے ہیں کہ انتخابات میں ہارنے والا ایسے ہی دھاندلی کا رونا روتا رہتا ہے جبکہ ملک کے معاشی مسائل پر کوئی کام نہیں کرتا”۔ “تمام پارٹیوں کو مل کر پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے کوشش کرنی چاہیے”۔ “ہمارا گیس کا بل 85 ہزار آیا اور ہم یہاں بھوک سے مررہے ہیں ایسے میں ہمارا دھاندلی سے کیا لینا دینا”۔

عوام کا کہنا تھا کہ “ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت کا ہے اس لیے جو بھی حکومت آئے وہ ملک کے مسائل کو حل کرے”۔ “تمام پارٹیاں اپنی کارکردگی پر توجہ دیں گی تو عوام کو بہت ریلیف ملے گا”۔ “الیکشن میں دھاندلی ہوئی یا نہیں ہوئی، اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے، ہمیں بس نئی آنے والی حکومت سے توقع ہے کہ وہ ہماری بھلائی کے لیے کام کرے”۔

عوامی رائے کے مطابق “پرانی روش برقرار رکھیں گے تو یہ معاملات کبھی حل نہیں ہوں گے“۔ “عوام بھوکی مر رہی ہے، کاروبار بند ہے اور یہ سب اپنی لڑائیوں میں مصروف ہیں”۔ “اس حکومت پر اگر ابھی سے سوال اٹھانا شروع کردیں گے تو یہ زیادتی ہے، ہمیں اسے موقع دینا چاہیے”۔