سستی اور مضبوط الیکٹرک کار نے تہلکہ مچادیا

سستی اور مضبوط الیکٹرک کار نے تہلکہ مچادیا
کیپشن: The affordable and robust electric car made a splash

ویب ڈیسک: مائیکرو لینو ڈولچے نامی سستی اور مضبوط ترین کار نے چھوٹی الیکٹرک کاروں کی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔ اس چھوٹی مائیکرو لینو کا  تھرو بیک  اسی سائز کی BMW Isetta سے دس گنا زیادہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ کار دراصل مائیکرو نامی سوئس کمپنی کا اطالوی ساختہ مائیکرولینو ہے۔ جس کی قیمت تقریباً €18,000 (تقریباً $19,500) پاکستانی روپوں میں یہ قیمت تقریبا 80 لاکھ کے قریب ہے۔ 

لینو کی سب سے بڑی خوبی تو اس کا سائز ہے اسےپارک کرنا آسان ہے اور یہ چلانے کے لئے زیادہ توانائی بھی صرف نہیں کرتی۔

اس کی انتہائی رفتار شہر میں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ (55mph) ہے اور جبکہ ایک چارج میں اسے 228km (142 میل) تک چلایا جاسکتا ہے۔ 90 منٹ میں اس کی بیٹری نصف چارج ہوجاتی ہے۔

 یہ اسپورٹس کار نہیں اس کا چھوٹا اور ریسپانسیو اسٹیئرنگ وہیل اور انتہائی سخت سسپنشن  اسے کھلونا کار نہیں بننے دیتا جبکہ اس کی سیٹوں پر  بھی بہترین ریکسین کی پوشش کی گئی ہے۔

کار میں ایک خوبصورت سن روف بھی ہے۔جسے ہاتھ سے کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔