سونے کے خریداروں کے لئے اہم خبر آگئی

سونے کے خریداروں کے لئے اہم خبر آگئی
کیپشن: Gold Price
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز 18 سو روپے کی کمی کے بعد فی تولہ کا بھاو ایک بار پھر بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 13 مارچ بروز بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 کی بڑی کمی ہوئی تھی جس کے بعد آج ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  سونےکی فی تولہ قیمت250 روپے بڑھ کر 2 لاکھ28 ہزار 550 روپے ہوگئی ہے۔ 10گرام سونے کی قیمت215 روپےبڑھ کر 1لاکھ95ہزار945 روپےہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر اضافے سے 2168 ڈالر ہے۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 28 ہزار 300 روپے فی تولہ تھا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 1544 روپے کم ہوئی تھی جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 95 ہزار 730 روپے میں فروخت ہوا۔