پاک نیوی، پی ایم ایس سی ، اینٹی نارکوٹکس فورس کا  انسداد منشیات آپریشن ، منشیاب کی اسمگلنگ ناکام

پاک نیوی، پی ایم ایس سی ، اینٹی نارکوٹکس فورس کا  انسداد منشیات آپریشن ، منشیاب کی اسمگلنگ ناکام

(ویب ڈیسک )  پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے  کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے منشیات کے ایک بڑے ذخیرے کو اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا  دی۔

قابل عمل انٹیلی جنس حاصل کرنے کے بعدجوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سیل نے انسداد منشیات آپریشن شروع کرنے کیلئے متعلقہ اداروں پی این، پی ایم ایس اے اور اے این ایف کیساتھ انٹیلیجنس شیئرنگ کی ایک مشترکہ مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی۔

 اس مشترکہ ٹیم نے کامیابی کیساتھ منشیات کی ایک بڑی مقدار کو ضبط کیا،  جس میں 1200 کلو گرام چرس اور 300 کلوگرام کرسٹل/آئیس شامل ہے۔  حاصل کردہ معلومات کے مطابق کھیپ کو سمندر کے راستے بین الاقوامی مقامات تک پہنچایا جانا تھا۔ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کا تخمینہ 107 ملین امریکی ڈالر ہے۔

ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا  ہے کہ   برآمد شدہ منشیات کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔