سلمان خان کی ’’رادھے‘ ‘شائقین کو متاثر نہ کرسکی

سلمان خان کی ’’رادھے‘ ‘شائقین کو متاثر نہ کرسکی

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم’ رادھے‘ گزشتہ روز ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کردی گئی جس کے بعد شائقین اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان بھی اپنی فلم کے بارے میں پیشگوئی کر چکے ہیں کہ کاروبار کے حساب سے انکی فلم فلاپ ہو گی.

بالی ووڈ کے فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے بھی سلمان خان کی فلم کو مایوس کن قرار دیا ہے. ایک ٹویٹ میں انہوں نے اس فلم کو دو سٹار ریٹنگ دی. ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی فلم توقعات پر پورا نہ اتر سکی. خیال رہے کہ رادھے سلمان خان کی ایک سال بعد ریلیز ہونے والی فلم ہے، اس سے قبل ان کی آخری فلم دسمبر 2019 میں دبنگ تھری ریلیز ہوئی تھی۔

ایک انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ ’ رادھے‘ کو ریلیز کرنے کا مقصد لوگوں کی زندگیوں میں خوشی لانا ہے تاکہ وہ اس فلم سے کچھ دیر کے لیے ہی اپنے غم بھول کر اس سے لطف اندوز ہیں، ورنہ اس وقت تمام بڑے اداکاروں کی فلمیں رکی ہوئی ہیں اور وہ اچھے وقت کا انتظار کررہے ہیں۔ اس فلم میں کمائی کا امکان نہیں ہے۔

یاد رہے کہ پربھو دیوا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ڈیشا پٹنی، جیکی شیروف، ارجن کننگو اور رندیپ ہدا بھی کام کر رہے ہیں

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔