وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا نہیں ،قومی ایجنڈا ہے،تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے لئے آگے بڑھیں،کہا ایسا انتخابی نظام جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرےیہ سیاسی نظام کی بڑی کامیابی ہوگی اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسپیکر قومی اسمبلی کے خط پرغورہوگا۔ اسپیکر نے پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر قوانین کی منظوری کےلیے اپوزیشن سےحمایت مانگی تھی لاہور میں این اے 133 ضمنی الیکشن،تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی سیاسی تقدیر کا فیصلہ کل متوقع، لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دے دیا،جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے ریٹرننگ افسر اور اپیلیٹ ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف درخواستں دائر کر رکھی ہیں ایم کیو ایم کے بعد اتحادی جماعت ق لیگ کے بھی حکومت سے گلےشکوے ،چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہم 3 سال سے پنجاب اور وفاق میں ان کاساتھ دے رہے ہیں ،ہم ان کا ساتھ بنھا رہےہیں لیکن یہ نہیں نبھا رہے ،پنجاب کی انتظامیہ کارکنان کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے، مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج طلب کر لیا گیا کراچی میں پی ڈی ایم کا پاورشو،مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلام آبادجاکرنااہل حکمرانوں کوبھگائیں گے،حکومت کو سمندر برد نہیں کیا تو ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں گے،کہاحکمران بھیک مانگ کر وقت گزار رہے ہیں،جوحکومت قوم کی رسوائی کا سبب بنے اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں