ویب ڈیسک: کراچی میں دفعہ 144کیخلاف ورزی اور ریلی نکالنے کامعاملہ، مذہبی جماعت اور سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی کے دوران ہنگامہ آرائی کا واقعہ،مظاہرین کی جانب سے فائرنگ کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق فوٹیج میں ایک شخص کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد چہرہ ڈھانپے ہوئے ہیں۔
ریلی میں شریک افراد کے پاس اسلحہ بھی دیکھا جاسکتا ہے،واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔