کیا بٹ کڑاہی پر مردہ جانوروں کا گوشت بیچا جا رہا تھا؟‌

کیا بٹ کڑاہی پر مردہ جانوروں کا گوشت بیچا جا رہا تھا؟‌

لاہور: (پبلک نیوز) گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ لاہور کے المعروف بٹ کڑاہی تکہ ریسٹورنٹ کو مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا ہے.

اس خبر کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف تبصرے کرتے ہوئے غم وغصہ کا اظہار کیا . واضح رہے کہ بٹ کڑاہی تکہ کو گزشتہ روز سیل کیا گیاتاہم سوشل میڈیا پر یہ بات وائرل ہو گئی کہ لکشمی چوک بٹ کڑاہی کو مردار جانوروں کا گوشت برآمد ہونے پر سیل کیا گیا.

اب اس معاملے پر ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بٹ کڑاہی تکہ کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے ناکہ مردار جانوروں کا گوشت بیچنے پر

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔