'عثمان ڈار کب پھانسی لے رہے ہو' عظمیٰ بخاری،عثمان ڈار میں دلچسپ نوک جھوک

'عثمان ڈار کب پھانسی لے رہے ہو' عظمیٰ بخاری،عثمان ڈار میں دلچسپ نوک جھوک
لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری اور پی ٹی آئی رہنما عثمان دار میں پنجاب اسبملی کے باہر دلچسپ نوک جھوک ہوئی ہے۔ لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر کہا کہ عثمان ڈار میرے چھوٹے بھائی ہیں سیالکوٹ کی جیتنی مرضی خوبیاں ہوں وزیراعلیٰ پھر بھی پرویزالٰہی ہے، بہت افسوس ہے عثمان ڈاراتنی بڑی پارٹی تم نے پرویزالٰہی کو دے دی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گجرات ڈویژن بننےپرتم نےتوپھانسی لیناتھی کیابنا؟ جس پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ میں سیالکوٹ کو گجرات کاحصہ نہیں بننےدوں گا، سیالکوٹ تو پھر بھی گوجرانوالہ میں شامل ہے، سیالکوٹ توگجرات میں نہیں گیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عظمیٰ بخاری میری بہن ہیں سیالکوٹ کےلئے آواز بلند کریں۔ خیال رہے کہ حال ہی میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے گجرات کو ڈویژن کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔