شریف خاندان کی جاتی امرا اراضی کا انتقال منسوخ

شریف خاندان کی جاتی امرا اراضی کا انتقال منسوخ
لاہور (پبلک نیوز) شریف خاندان سے رائے ونڈ کی اراضی بھی وا گزار کروا لی گئی ٗ اس اراضی پر انہوں نے جاتی امرا کے نام سے رہائش بنا رکھی ہے ٗ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے 127 کنال اراضی کا انتقال منسوخ کر دیا ٗ۔پنجاب بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے پارکس کے بعد شریف خاندان سے رائے ونڈ کی اراضی بھی واگزار کروا لی گئی ہے ٗ شریف خاندان کی 127 کنال اراضی کا انتقال منسوخ رقبہ بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے ٗ رائے ونڈ کے موضع مانک میں واقع یہ اراضی شریف خاندان کے مرکزی گھر کا حصہ ہے۔یہ اراضی اور اس کی ملکیت سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی والدہ شمیم بیگم کے نام پر ریونیو ریکارڈ میں درج تھی، اراضی محکمہ اوقاف کی ملکیت ہے جس کے ریکارڈ میں ردو بدل کرتے ہوئے شریف خاندان نے اراضی کو اپنے نام منتقل کروایا۔ سرکاری اراضی کی وا گزاری کیلئے بھی کاروائی شروع کی جائے گی۔

Watch Live Public News