پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،15 اپریل، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،15 اپریل، 2021

وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کریں گے۔ ملک میں نظام تعلیم میں اصلاحات کی جامع پالیسی کے ضمن میں حکومت نے رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کے تحت ملک بھر میں کم آمدنی والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے متعدد اسکالرشپ پروگراموں کا اعلان کیا ہے

سپریم کورٹ کے باہر اکبر ایس بابر کی میڈیا سے گفتگو، سپریم کورٹ میں عمران خان نے میری تحریک انصاف کی ممبر شپ چیلنج کیا ہے. ہر عدالت اور فورم نے میرے حق میں فیصلہ دیا ہے. عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی ممبران کا فیصلہ دائرہ اختیار بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے

لاہور : کورونا سے بچاؤ کے حوالے ویکسین، ٹیکے اور ماسک سمیت دیگر اشیاء کی بآسانی فراہمی کیلئے درخواست دائر، لاہور : درخواست میں پنجاب حکومت ،محکمہ صحت، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

شہر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث قیدیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا . جیل حکام نے سیشن جج لاہور اور نیب کے ایڈمن جج کو آگاہ کردیا . پولیس اہلکاروں کی شہر بھر میں ڈیوٹیز کے باعث قیدیوں کو پیش نہیں کیا جا رہا

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔