پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،15 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،15 اپریل 2021

مہنگائی کا ہنگام بپا کرنے کے بعد حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا طے کر لیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق سمری تیار کر لی گئی۔ اوگرا نے تیاری کے بعد سمر پیٹرولیم ڈوژن کو منظوری کے لیے بھجوا دی ہے

شریف خاندان سے رائے ونڈ کی اراضی بھی وا گزار کروا لی گئی ٗ اس اراضی پر انہوں نے جاتی امرا کے نام سے رہائش بنا رکھی ہے ٗ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے 127 کنال اراضی کا انتقال منسوخ کر دی

امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون ٗ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف اور آنیوالے وقت میں پاکستان کی ضرورت پر تبادلہ خیال.امریکی وزیر خارجہ نے خطے میں امن کی کاوشوں پر پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ٗ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغانستان کے امن عمل کی حمایت کرے گا

امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا عمل یکم مئی سے شروع ہو کر 11ستمبر تک مکمل کر دیا جائے گا ٗ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی تاریخ کا سب سے طویل جنگ کا خاتمہ کیا جائے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔