کراچی، لاہور اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروسز معطل

کراچی، لاہور اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروسز معطل

اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں تمام ٹیلی کام آپریٹرز نے ڈیٹا سروسز معطل کر دی ہیں۔

واضح کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاحکم ثانی سروسز بند رہیں گی۔ خیبرپختونوا میں پشاور کی مکمل تحصیل، چارسدہ کی مکمل تحصیل اور نوشہرہ کی مکمل تحصیل میں سروسز کی بندش ہو گی۔

کراچی میں بلدیہ ٹاؤن، حب ریور روڈ، پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی، سٹار گیٹ، شاہ فیصل کالونی 4، کورنگی 2،1/2 اور ایڈجسینٹ ایریاز، ٹاور اینڈ ٹو چندریگر روڈ حسن سکوئر اینڈ این آئی پی اے چورنگی کے علاقوں میں دو کلومیٹر کے دائرہ میں سروسز نہیں مہیا ہوں گی۔

اس طرح لاہور کے بعض علاقوں میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ حکومت کی جانب سے احکامات ملتے ہی دوبارہ بحال کر دی جائیں گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔