اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے کے کیس میں شیخ رشید پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے سے متعلق شیخ رشید کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ہے جس میں شیخ رشید پر فرد جرم کی کارروائی ایک مرتبہ پھر سے مؤخر کردی گئی ہے ۔ شیخ رشید کے وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر اخراج مقدمات کی نقول عدالت میں جمع کروادیں ہیں جس پر عدالت نے معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نےکیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی ہے ۔