سابق جج جسٹس ریٹائرڈڈاکٹر منیر احمد مغل کی نمازجنازہ ادا،سپردخاک کردیاگیا

سابق جج جسٹس ریٹائرڈڈاکٹر منیر احمد مغل کی نمازجنازہ ادا،سپردخاک کردیاگیا
کیپشن: سابق جج جسٹس ریٹائرڈڈاکٹر منیر احمد مغل کی نمازجنازہ ادا،سپردخاک کردیاگیا

پبلک نیوز: لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈڈاکٹر منیر احمد مغل قضائے الہی انتقال کرگئے،نماز جنازہ میں شہریوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
انا للہ وانا الیہ راجعون! مرحوم کی نمازِ جنازہ بروز پیر (15 اپریل) صبح 10 بجے ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ مرکزی پارک، جوڈیشل کالونی فیز ون، رائیونڈ روڈ لاہور میں ادا کی گئی۔

یاد رہے کہ جسٹس ڈاکٹر منیر احمد خان مغل  نے دو پی ایچ ڈی کی تھیں‘ ایک پاکستان سے اور دوسری جامعۃ الاظہر مصر سے‘ دوسری پی ایچ ڈی کے لیے انھوں نے باقاعدہ عربی زبان سیکھی تھی۔

انھوں نے اس کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین پر 24 کتابیں لکھی تھیں‘ وہ ان تمام کاموں کے ساتھ ساتھ تیزی سے مقدمات نبٹانے میں مشہور تھے‘ چیف جسٹس جس مقدمے کا فوری فیصلہ چاہتے تھے وہ مقدمہ جسٹس منیر مغل کی عدالت میں لگ جاتا تھا۔

Watch Live Public News