پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ احمد وقاص جنجوعہ سے گرفتاری کے وقت دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، کالعدم تنظیموں سے تعلقات اور مزید تفتیش اور ریکوری کیلئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

اس موقع پر تفتیشی افسر نے احمد وقاص جنجوعہ کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

بعد ازاں عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر کو دوبارہ 29 جولائی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے لاپتہ ہونے کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

Watch Live Public News