ویب ڈیسک: پی آئی اے کا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا جبکہ سعودی عرب سے آنے والی پرواز کے 50 مسافر جدہ میں چھوڑ آئی ۔
تفصیلات کےمطابق کہ پی آئی اے کی پرواز گزشتہ روز جدہ سے اسلام آباد آنے والی تھی، تاہم طیارہ چھوٹا ہونے کے باعث 50 مسافر جدہ میں چھوڑ دئیے گئے جنہیں بعد میں پاکستان لانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جدہ رہ جانے والے مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آج خصوصی طیارے کے ذریعے تمام مسافر جدہ سے وطن واپس لائے جائیں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔