سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا عمران خان سےمتعلق بیان

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا عمران خان سےمتعلق بیان
کیپشن: Khalid Khurshid
سورس: web desk

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا سابق وزیراعظم اور پارٹی کے چیئرمین پر قاتلانہ حملہ ہوتا ہے،تمام شواہد ہونے کے باوجود مقدمہ درج نہیں ہوتا۔

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ حالیہ سانحات کے حوالے سے بات کروں گا،ہائیکورٹ کے چھ ججز اپنے تحفظات پر خط لکھتے ہیں،ججز اس ملک میں الگ انصاف مانگ رہے ہیں،بہاولنگر تھانے کے اندر جا کر مار مار کے حشر نشر کر دیا،لیکن نظام اتنا بے بس ہے کہ اپنی مدعیت میں بھی مقدمہ نہیں کاٹ سکتے۔

جب ملک میں حکومت فارم 47 ذریعے سے آئے گی پھر ایسا ہی ہو گا،میں اکثر کہتا ہوں پارلیمنٹ میں مسخروں میں بھجنا چاہیے،کیوں کہ سنجیدہ معاملات پر تو ان سے بات چیت ہی نہیں ہو سکتی،اس وقت پورا نظام ہی مزاق بن چکا ہے،9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے انفرادی طور پر تنقید ضرور کی،لیکن ہمیشہ یہ کہا کہ فوج ہماری ہے،9مئی مکمل ہونے پر ہم سوالات کریں گے،جس ڈسٹرکٹ میں سینکڑوں پولیس، فوج اور دیگر اداروں کے لوگ موجود ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید  نے کہا کہ تمام سیکورٹی نو مئی کو کہاں چلی گئی تھی ؟ گلگت بلتستان میں ہماری حکومت تھی ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا،لیکن دیگر مقامات پر پی ٹی آئی نے کیسے اتنا نقصان کر دیا؟

Watch Live Public News