طالبان کی افغانستان میں پیش قدمی جاری، دارالحکومت کابل کا گھیراؤ شروع کردیا، اہم شہر جلال آباد بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا، افغان حکومت کا کنٹرول صرف کابل تک محدود، 34 میں سے 25 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرلیا،افغان فورسزہرمحاذپرناکامی سےدوچار، اہم حکومتی حکام کی گرفتاریوں کاسلسلہ بھی جاری۔ ترجمان طالبان سہیل شاہین نے عام معافی کا اعلان کردیا، کہا پہلے بھی معافی دی تھی ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور قوم وملک کی خدمت کریں۔ کراچی بلدیہ ٹاؤن مواچھ موڑکےقریب گاڑی میں دھماکا،13 افرادجاں بحق، سات زخمی ہوگئے،7 خواتین اور 6 بچے بھی شامل، زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا، خاندان منی ٹرک پر شادی میں شرکت کے لیے آیا تھا، متاثرہ فیملی کا تعلق سوات سے تھا، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کانوٹس لیتےہوئےحکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ امریکی عملے اور مشن کو طالبان سے کوئی خطرہ لاحق ہوا تو امریکہ سخت جواب دے گا، امریکی صدر جوبائیڈن نے طالبان کو خبردار کردیا، کہتے ہیں افغانستان میں موجود امریکی عملے اور امریکی اتحادیوں کو کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے، بھیجے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 3 ہزار کی بجائے پانچ ہزار کردی۔ مرحوم افغان رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹےاحمد مسعود کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو سیاسی استحکام اور سلامتی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہیے، طالبان بندوق کے ذریعے نظریات کو مسلط نہ کریں تو ان سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔