مانچسٹر یونائیٹڈ کی رونالڈو کو آخری وارننگ

مانچسٹر یونائیٹڈ کی رونالڈو کو آخری وارننگ
مانچسٹر یونائیٹڈ نے دنیائے فٹبال کے لیجنڈ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو دھمکی ہے کہ اگر انہوں نے اپنا رویہ نہ بدلا تو ان کیساتھ معاہدہ ختم کر دیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ انتظامیہ نے پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے مستقبل کو ٹیم کے ساتھ آنے والے عرصے کے دوران ان کے رویے سے جوڑ دیا ہے۔ سکائی سپورٹس نے اطلاع دی ہے کہ رونالڈو کے پاس اپنا رویہ تبدیل کرنے کا ایک آخری موقع ہے، اور اگر انتظامیہ نے کوئی تبدیلی محسوس نہیں کی تو وہ اس کا معاہدہ ختم کر دے گی۔ اس سے قبل برطانوی اخبار "دی سن" نے انکشاف کیا تھا کہ کلب کے ساتھ رویے کی وجہ سے رونالڈو کے خلاف ٹیم کے ارکان میں غصہ بڑھ رہا ہے۔ ایک ذریعہ نے اخبار کو بتایا: "رونالڈو نے ٹیم کے بہت سے کھلاڑیوں کو ناراض کرنا شروع کر دیا ہے، یقیناً اس کے اتحادی بھی ہیں، لیکن بہت سے لوگ اس سے تھک چکے ہیں کہ وہ کلب کے اندر معاملات کو کس طرح سنبھال رہا ہے۔" خیال رہے کہ رونالڈو کا معاہدہ موجودہ سیزن کے اختتام تک جاری ہے اور ان کی ہفتہ وار تنخواہ تقریباً 500000 پاؤنڈ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔