میئر کراچی سے فٹبال کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی ملاقات

میئر کراچی سے فٹبال کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی ملاقات

ویب ڈیسک: میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب سے فٹبال کے بین الاقوامی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان فٹبال لیگ کے ایمبیسیڈر مائیکل اوون ،ایمائل ہیسکی اور پاسکل چمبونڈا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مختف امور پر مشاورت کی گئی۔ 

میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے تمام کھلاڑیوں کو کراچی آنے پر خوش آمدید کہا ۔ انہوں  نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو سندھی اجرک کا تحفہ اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ 

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے ، شہر میں بین الاقوامی طرز کے گراؤنڈز بھی بنائے گئے ہیں ۔ لانڈھی ،منگھو پیر اور گزری میں ہم نے کھیلوں سے محبت کرنے والوں کے لیے گراؤنڈ بنائے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔

Watch Live Public News