سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑی تبدیلی، کس کھلاڑی کی تنزلی ہوگی کس کا کنٹریکٹ ختم ، اہم خبر

سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑی تبدیلی، کس کھلاڑی کی تنزلی ہوگی کس کا کنٹریکٹ ختم ، اہم خبر

(ویب ڈیسک )محمد شکیل خان :ذرائع کے مطابق   کھلاڑیوں کی پرفارمنس رپورٹ کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹس دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا، سینٹرل کنٹریکٹ میں کچھ کھلاڑیوں کی تنزلی اور کچھ کے کنٹریکٹ ختم ہونے کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایک سال کے دوران کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جارہا ہے،   کھلاڑیوں کی پرفارمنس رپورٹ کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹس دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا،   سینٹرل کنٹریکٹ میں کچھ کھلاڑیوں کی تنزلی اور کچھ کے کنٹریکٹ ختم ہونے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پی سی بی نے کھلاڑیوں کو 3 سال کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کے فنانشل ماڈل میں بھی تبدیلی پر غور کر رہا ہے،   سینٹرل کنٹریکٹ کے طریقہ کار میں تبدیلی پر قانونی مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق     کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی بنیاد ہر ہی سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان  ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کی وجہ سے کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے کا بھی خدشہ ہے۔ پی سی بی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ نہ لینے کی صورت میں متبادل پلاننگ پر بھی غور کر رہا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی  بتایا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ نہ لینے کے باوجود بھی کھلاڑیوں کو لیگز کے لیے این او سی دوکار ہوگی۔

خیال رہے کہ   پی سی بی نے گزشتہ سال اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹس میں 200 فیصد تک اضافہ کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔