افسوسناک خبر؛سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو بڑا دھچکا لگ گیا

افسوسناک خبر؛سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو بڑا دھچکا لگ گیا
کیپشن: Irfan Pathan sad
سورس: web desk

(محمدساجد)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر عرفان پٹھان کے میک اپ آرٹسٹ فیاض انصاری کا انتقال ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  21 جون بروز جمعہ ویسٹ انڈیز میں ایک سوئمنگ پول میں ڈوب گئے۔ میک اپ آرٹسٹ فیاض انصاری جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پٹھان کے ساتھ تھے۔

اطلاعات کے مطابق فیاض انصاری ہوٹل کے پول میں تیراکی کررہے تھےجب یہ حادثہ پیش آیا۔ فیاض انصاری کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی ،اس کی بے وقت موت نے اہلخانہ اور دوستوں کو افسردہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان اور انتقال کرنے والے ان کے پرسنل میک اپ آرٹسٹ کی تصویر شیئر کی گئی ہے، فیاض انصاری کی موت پر سوشل میڈیا صارفین اظہار تعزیت کررہے ہیں۔

Watch Live Public News