لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا : عمران خان

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا : عمران خان
کیپشن: لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا : عمران خان

ویب ڈیسک: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج فیض حمید سے تفتیش کر رہی ہے، یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے مجھے اس سے کیا؟ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا احتساب کر رہے ہیں اچھی بات ہے لیکن پھر یہ سب کا احتساب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کانوٹس درست نہیں،گرفتاری کوغیرقانونی قراردےسکتے ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ

یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض حمید کےکورٹ مارشل کےسلسلے میں مزید 3 ریٹائرڈ فوجی افسران گرفتار

انہوں نے کہا کہ آئی بی کی رپورٹس تھیں کہ موجودہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان ہر وقت جنرل باجوہ کے پاس بیٹھے رہتے تھے، فیض حمید کے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی تحویل میں لیے گئےافسران کے نام سامنے آگئے

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے نواز شریف اور شہباز شریف کے کہنے پر جنرل فیض کو ہٹایا تھا، جنرل فیض حمید کو ہٹانے پر میری جنرل باجوہ سے سخت تلخ کلامی ہوئی تھی، وزیر دفاع نے جنرل باجوہ کے ایکسٹینشن کی بات کر کے میرے مؤقف کی تائید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل نہ کر کے یہ آئین کی تیسری مرتبہ خلاف ورزی کریں گے، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور آئین کی خلاف ورزی پر میں پارٹی کو ابھی سے تیار کر رہا ہوں۔

Watch Live Public News