ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کا قرض جون 2024ء تک 68914 ارب روپے ہو گیا ہے۔
اعلامیے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ حکومت نے مالی سال 2024ء میں 8073 ارب روپے قرض لیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق حکومت کا قرض مالی سال 2024ء میں 13.26 فیصد بڑھا ہے۔
جون 2024ء تک حکومت کا مقامی قرض 47160 ارب روپے ہے، جون 2024ء تک حکومت کا بیرونی قرض 21754 ارب روپے ہے۔
مالی سال 2024ء میں حکومت نے مقامی سطح سے 8350 ارب روپے قرض لیا ہے۔
حکومت کا بیرونی قرض مالی سال 2024ء میں 277 ارب روپے کم ہوا ہے۔