اسلام آباد: عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں تیسری بیوی دانیہ شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) سائبر کرائم نے ڈاکڑ عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ معروف ٹی وین اینکر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین رواں سال 9 جون کو اپنے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے جبکہ ہسپتال پہنچنے پر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی دانیہ شاہ سے کی تھی لیکن شادی کے تین ماہ بعد ہی دانیہ شاہ نے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا تھا۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی نجی زندگی سے متعلق کچھ ویڈیوز وائرل ہوئیں جس سے وہ کافی دلبرداشتہ تھے۔ انہی دنوں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ملک چھوڑنے کا اعلان بھی کیا تھا۔