پی ڈی ایم تحریک عدم اعتمادکب لائے گی؟

پی ڈی ایم تحریک عدم اعتمادکب لائے گی؟

لاہور (پبلک نیوز) نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ حالات دیکھ کر لگتا ہے سینیٹ انتخابات کے دوران ہی تحریک عدم اعتماد آ جائے گی، اب ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرنے والوں سے ڈیل کرنا آ گیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو حالات میں دیکھ رہی ہوں یہ نہ ہو کہ سینیٹ انتخابات کے دوران ہی تحریک عدم اعتماد آجائے۔ یہ تو کہتے تھے کہ 22 سال سے جدوجہد کر رہے ہیں 22 سال سے کوئی ایسا شخص ملا جس کو ٹکٹ دے سکیں۔ کل یہ لوگ یہ نہ کہیں کہ ایٹم بم پڑا ہے چلا کے دیکھ لیں۔ اب تو ایک پیج والوں نے بھی کہہ دیا کہ تم نے بہت بےعزت کرا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش پوری ہے کہ سینیٹ میں اچھے لوگ آئیں، یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں۔ جن کو پیراشوٹ کے ذریعے ٹکٹ دیا گیا ان کے خلاف عوام کا غضب آئے گا۔

اپنی صحت کہ حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میری صحت سے متعلق بھی ایک مسئلہ ہے۔ میری چھوٹی سے سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہوسکتی لیکن حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست نہیں کروں گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔