کر پٹوکرنسی ڈوجکوائن ہولڈرز کی ہر طرح سے حمایت کروں گا،ایلون مسک

کر پٹوکرنسی ڈوجکوائن ہولڈرز کی ہر طرح سے حمایت کروں گا،ایلون مسک

ویب ڈیسک : ارب پتی ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ ڈیجیٹل کرنسی ڈوجکوائن ہولڈرز اور انہیں فروخت کرنے والے لوگوں کی ہر طرح سے حمایت کریں گے ، اور انھوں نے محسوس کیا کہ ڈوجیکوئن میں زیادہ بڑا مسئلہ اسے اکٹھا کرنا ہے۔

اگر بڑے ڈوجکوئن ہولڈر اپنے بیشتر سکوں کو فروخت کرتے ہیں تو انہیں میرا پورا تعاون حاصل ہوگا۔ اس بات کا اعلان ایلون مسک نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں کیا۔

ایلون مسک کریپٹوکرنسی کا ایک بڑا حامی ہے۔اور اس حوالے سے ڈیجیٹل سرمایہ کاری اپنانے والوں پراپنے اعتماد کا اظہار بھی کر چکے ہیں ، جس کے بعد ڈوجیکوئن کی قیمتوں اور امریکی ویڈیو گیم چین گیم اسٹاپ کے حصص میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ ایلون مسک کی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی  ٹیسلا نے 8 فروری کو انکشاف کیا تھا کہ اس نےجنوری میں cryptocurrency bitcoinمیں 1.5 میں ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور جلد ہی اسے کاروں کی ادائیگی کی شکل کے طور پر قبول کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔