سی پیک کے تحت مزید منصوبے شروع کئے جائیں گے، عاصم سلیم باجوہ

سی پیک کے تحت مزید منصوبے شروع کئے جائیں گے، عاصم سلیم باجوہ

فیصل آباد (پبلک نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے 600 میگاواٹ بجلی کے میگا پراجیکٹ کا جائزہ لیا میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کاعلامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سی پیک کا پہلا ترجیحی اسپیشل اکنامک زون ہے۔

انہوں نے مزید کہا علامہ اقبال انڈسٹریل زون پاکستان کی صنعتی ترقی کا ضامن ہے۔ انڈسٹریل زون کی ترقی کے لئے ہر قسم کی معاونت کی جائے گی۔ جبکہ فیصل آباد میں سی پیک کے تحت مزید منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی کو ترقیاتی کاموں اور میگا پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔