نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان ولیمسن سیریز سے باہر

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان ولیمسن سیریز سے باہر
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں باہر ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کین ولیمسن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد اب بتایا جارہا ہے کہ کین ولیمسن پاکستان کے خلاف سیریز میں مزید حصہ نہیں لیں گے ان کی جگہ ٹم سیفرٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ کین ولیمسن نے آرام کی غرض سے ڈنیڈن میں تیسرا میچ نہیں کھیلنا تھا،کرائسٹ چرچ میں کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہونا تھی۔ نیوزی لینڈ کے ہی کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن کا سیریز میں اب کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بہت قریب ہے ،کین ولیمسن کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں لیا جا سکتا۔ پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کو سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل ہے، سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔