وزیر اعلی نے لاہور بورڈ کی ای سروسز موبائل ایپ کا افتتاح کردیا

وزیر اعلی نے لاہور بورڈ کی ای سروسز موبائل ایپ کا افتتاح کردیا
لاہور: وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تختی کی نقاب کشائی کی اور بٹن دبا کر بی آئی ایس ای موبائل ایپ کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ای سروسز /موبائل ایپ کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ کے لئے ایپ متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا اور پی آئی ٹی بی کو ایک ہفتے میں تمام تعلیمی بورڈ کے لئے موبائل ایپ فنکشنل کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ تمام تعلیمی بورڈ ایک ہی موبائل ایپ سے منسلک ہونگے، طلبہ بورڈ کا نام لکھ کر مطلوبہ سہولت حاصل کر سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تختی کی نقاب کشائی کی اور بٹن دبا کر بی آئی ایس ای موبائل ایپ کا آغاز کیا، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے خود موبائل ایپ پر ایپلیکیشن ٹریکنگ کرکے جائزہ لیا۔ انہوں نے ای پیمنٹ، ڈگری اور رزلٹ کارڈ کی تصدیق، این او سی اور مائی گریشن سرٹیفکیٹ کے اجراء کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا، ای ایپ کے ذریعے ڈگری کے ڈپلی کیٹ اور ٹرپلی کیٹ کے اجراء کا طریقہ کار بھی دیکھا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بی آئی ایس ای ای ایپ سے حکومتی اداروں کے لئے ڈگری کی تصدیق کے عمل کو سراہا۔ صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، سیکرٹریز،ہائر ایجوکیشن، اطلاعات، چیئرمین پی آئی ٹی بی،کمشنر لاہور، چیئرمین بی آئی ایس ای لاہور، سیکرٹری بی آئی ایس ای لاہور، سی سی پی او اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔