گزشتہ  24 گھنٹوں میں پنجاب بھرمیں 1195ٹریفک حادثات، 2افراد جاں بحق،1260 زخمی

گزشتہ  24 گھنٹوں میں پنجاب بھرمیں 1195ٹریفک حادثات، 2افراد جاں بحق،1260 زخمی

 (ویب ڈیسک ) گزشتہ  24 گھنٹوں میں پنجاب بھرمیں 1195ٹریفک حادثات میں  2افراد جاں بحق جبکہ 1260 زخمی ہوئے ہیں ۔

ترجمان کے مطابق  ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1195ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 529افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔731معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ 

ترجمان نے  بتایا  کہ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 652ڈرائیوز،43کم عمرڈرائیور، 432مسافراور178پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ288ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت325متاثرین کے ساتھ پہلے  فیصل آباد88حادثات میں 92متاثرین کے ساتھ دوسرے گوجرانوالہ81حادثات میں 73متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ 

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1262متاثرین میں 1041مرد اور221خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 228افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور675افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ359زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1073موٹرسائیکلز،80آٹورکشے،109کاریں،27وین،04مسافر بسیں،29ٹرک اور91دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

Watch Live Public News