پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 15جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 15جولائی 2021
پاکستان میں کورونا کے وارتیز ہونے لگے،مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 4اعشاریہ 17 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 980 نئے کیس رپورٹ، مزید24 افراد انتقال کرگئے، اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار342 تک جا پہنچی، 40 ہزار 862 افراد اسپتالوں اور گھروں میں زیرعلاج، 2 ہزار 258 کی حالت تشویشناک۔ دنیاکوسہ جہتی غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے، کورونا ویکسین کی تیاری اورتقسیم کا عمل تیزکرنا ہوگا، وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے سیاسی فورم سے خطاب، امیرملکوں نے معیشت متحرک کرنے کے لیے 17 ٹریلین ڈالر خرچ کیے، غریب ممالک کو گرانٹس، رعایتیں دینا ہوں گی، توقع ہے کہ غریب ممالک کے لیے 150 ارب ڈالر رکھے جائیں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دوشنبے میں افغان ہم منصب محمد حنیف آتمرسے ملاقات، کہا منفی بیانات سے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، الزام تراشی کسی فریق یا خطے کے میں مفاد میں نہیں،پرتشدد کارروائیوں میں کمی لانے اور جنگ بندی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ افواج پاکستان کےلئے15فیصداسپشل الاؤنس کی منظوری، رینجرز اور ایف سی کو بھی شامل کیا جائے گا، تحریک لبیک پر پابندی برقرار رہے گی، وفاقی کابینہ نے فیصلہ کرلیا، فواد چودھری کہتے ہیں کابینہ سمیت تمام لوگوں سے اضافی سکیورٹی واپس لی جارہی ہے، عید کی چھٹیاں 20،21 اور22 جولائی کو ہوں گی، افغانستان میں تمام گروپوں سے رابطے میں ہیں۔ وفاقی کابینہ میں توسیع، ق لیگ کے مونس الہی کو وفاقی وزیر کا قلمدان سونپ دیا گیا، وزیراعظم نے مونس الہی کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

Watch Live Public News