مری ( پبلک نیوز) سرکاری پائپ لائنیں کاٹ کر فروخت کرنے والا گرفتار ملزم پولیس نے چھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری پائپ لائنیں کاٹنے اور اس کے بعد ان کو فروخت کرنے والا ملزم پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس اس کے خلاف سخت ایکشن لیتی، بجائے اس کے، ملزم کو باعزت طریقے سے چھوڑ دیا گیا۔ محکمہ پبلک ہیلتھ میونسپل کارپوریشن مری کے ملازمین نے پولیس رویہ کے خلاف احتجاج کیا۔ اے ایس پی مری کی کھلی کہچری سے پہلے احتجاج کی وجہ سے جناح ہال مری میں لگنے والی کھلی کچہری بھی ملتوی کر دی گئی۔ کارپوریشن کے ملازمین کی جانب سے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔